حج بیت اللہ 2017کیلئے منتخب خوش نصیب درخواست گذار عازمین حج کی جانب سے
جمع کی جانے والی81000/-روپے فی کس کی پیشگی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 13اپریل 2017کر دی گئی ہے-پہلے یہ تاریخ 5
اپریل 2017تھی ۔یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ڈپٹی ایگزیکیٹو آفیسرمحسن علی نے
دی۔توسیع شدہ تاریخ کے مطابق اب منتخب عازمین حج اخراجات کی پہلی قسط جمع
کراکر بینک کی رسید اور کسی بھی رجسٹرڈ ڈاکٹر /سرکاری ڈاکٹر سے تصدیق شدہ
میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکٹ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل،
آصف علی روڈ، نئی دہلی میں پیر سے جمعہ تک صبح 10بجے سے شام 4بجے تک جمع
کراسکتے ہیں۔